اسٹبلشمنٹ ڈویژن کا سیکرٹری وزارت مذہبی امورکو ڈپٹی سیکرٹری فرید السلام خٹک کو فوری ریلیو کرنے کاچوتھا نوٹس
لاہور (ڈویلپمنٹ سیل)وزارت مذہبی امور کے ڈپٹی سیکرٹری فرید السلام خٹک وفاقی سیکرٹری کی رٹیائر منٹ کے ساتھ ہی زیر عتاب، اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری وزارت مذہبی امورکو ڈپٹی سیکرٹری فرید السلام خٹک کو فوری ریلیو کرنے کاچوتھا نوٹس جاری کر دیا،اس سے پہلے 24اپریل اور 2ستمبر2019ء اور 13فروری 2020ء کو تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، وفاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق نے ڈپٹی سیکرٹری کو جانے سے روکے رکھا، 31مئی 2020ء کو فاقی سیکرٹری مذہبی امور میاں مشتاق احمد کی رخصتی کے ساتھ ہی سیکرٹری اسٹبلشمنٹ ڈویژن نے دوبارہ نئے سیکرٹری کو8جون کو یاداشت ارسال کی ہے اور گزشتہ ریکارڈ کیساتھ فرید السلام خٹک کو فوری ریلیو کرنے کا کہا ہے، نئے سیکرٹری سردار اعجاز احمد خان جعفر آج فیصلہ کریں گے کہ فرید السلام خٹک کو رکھنا ہے یا تبادلہ کرنا ہے۔
فرید السلام خٹک