جونیئر افسر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات کرنے پر سینئرایڈیشنل سیکرٹری رخصت پر چلے گئے

        جونیئر افسر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات کرنے پر سینئرایڈیشنل ...

  

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) جونئیر افسر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات کرنے پر سینئرایڈیشنل سیکرٹری نے چھٹی لے لی۔ ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور احمد حنیف اورکزئی سینئر ترین گریڈ 21کے افسر ہیں اور 15ویں بیج کے ہیں ان کی پروموشن متوقع تھی جو نہیں ہو سکی گریڈ 22کے افسر سردار اعجاز احمد جعفر کو وفاقی سیکرٹری مذہبی امور تعینات کیا گیا ہے اعجاز احمد خان جعفر کی طرف سے ذمہ داری سنبھالنے کے بعد ایڈیشنل سیکرٹری دو ماہ کے لیے رخصت پر چلے گئے ہیں اس طرح وزارت مذہبی امور میں ایڈیشنل سیکرٹری کی پوسٹ دوبارہ خالی ہو گئی ہے۔

رخصت

مزید :

صفحہ آخر -