کام میں تاخیر برداشت نہیں،افسران حاضری یقینی بنائیں،وفاقی سیکرٹری مذہبی امور

کام میں تاخیر برداشت نہیں،افسران حاضری یقینی بنائیں،وفاقی سیکرٹری مذہبی ...

  

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل) وفاقی سیکرٹری مذہبی امور سردار اعجاز احمد خان جعفر نے تمام رْکی ہوئی فائلز فوری نکالنے کے احکامات جاری کر دیئے آئندہ سے کسی بھی فائلز کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، جب تک میں دفتر میں بیٹھا ہوں کسی افسر اور اہلکار کو جانے کی اجازت نہیں ہو گی تمام افسر دفتر میں حاضری یقینی بنائیں۔نئے تعینات ہونیوالے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور نے تمام شعبوں کے ذمہ داروں سے بریفنگ لینے کے بعد اپنی پالیسی جاری کر دی۔ کرونا وباء کی وجہ سے دفاتر سے غائب افسر اور ماتحت بھی دفتر آنا شروع ہو گئے۔ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور کی طرف سے ہر کام وقت اور میرٹ پر کرنے کے اعلان کا بھر پور خیر مقدم،مختلف شعبوں کی طرف سے بریفنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

وفاقی سیکرٹری مذہبی امور

مزید :

صفحہ آخر -