ستوکتلہ سے موبائل فون سینچر گینگ کے 2ارکان گرفتار

ستوکتلہ سے موبائل فون سینچر گینگ کے 2ارکان گرفتار

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر) انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ کی کارروائی،موبائل سنیچنگ کی وارداتوں میں ملوث شہزاد عرف زادی موبائل سینچر گینگ کے 2ملزمان کوگرفتار کر لیا۔ملزمان میں گینگ کا سرغنہ شہزاد عرف زادی اوراس کا ساتھی افضال شامل ہیں۔گرفتارملزمان سے4موبائل فونز، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کر لی۔ سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان کاشہر کے مختلف علاقوں میں متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔انویسٹی گیشن پولیس ستوکتلہ نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو گرفتار کیا۔ایس پی صدر انویسٹی گیشن منصور قمر کی طرف سے گینگ کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

مزید :

علاقائی -