معمولی تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا

معمولی تنازع پر ملزمان نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کردیا

  

قصور(بیورورپورٹ)پھول نگر روڈ پر لنگڑے والی ڈھاری پر معمولی تنازع پر ملزمان شفیق وغیرہ نے فائرنگ کرکے عثمان کو قتل کر دیا۔تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکل سوار عثمان اپنے گھر کی جانب جا رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والی موٹر سائیکل جس پر شفیق وغیرہ چا ر ملز ما ن نے جا رہے تھے کہ ایک دوسرے سے آگے نکلنے پر ان کا جھگڑا ہو گیا اور شفیق وغیرہ چا ر ملز ما ن نے فائرنگ کرکے عثمان کو قتل کر دیا اسی اثناء عثمان کے لواحقین نے روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا وہ عثمان کے قاتل شفیق وغیرہ کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے رہے

پولیس نے عثمان کو پوسٹ مارٹم کے لیے مقامی ہسپتال میں منتقل کر دیا۔

ہے پولیس مصروف تفتیش ہے

مزید :

علاقائی -