کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 4روز میں 168مقدمات درج
لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقارحمید کا کہنا ہے کہ حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر چار روز میں 168 مقدمات درج کئے جبکہ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 1156 دکانوں کو سیل کیا گیا، ان کا کہنا تھا کہ ڈویژنل افسران نے شہر بھر میں 293 سے زائد مارکیٹس کو چیک کیا۔اسی طرح بغیر ماسک ڈرائیونگ پر5648 موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے۔ لاک ڈاون کی خلاف ورزی پر 3884 دکانداروں کو ایجوکیٹ کرتے ہوئے وارننگ دی گئیں۔ ذوالفقار حمید نے کہاکہ کورونا وبائسے متعلقہ حکومتی گائیڈ لائنز پر سختی سے عملدرآمد کروایا جارہا ہے۔ حکومتی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیا جا رہا ہے، شہری اپنی اور دوسروں کی حفاظت کیلئے ماسک کو یقینی بنائیں، ذوالفقار حمید کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر اپناتے ہوئے کورونا وبائسے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔