ایس او پیز کی خلاف ورزی، پمپ سمیت متعدد دکانیں سیل

ایس او پیز کی خلاف ورزی، پمپ سمیت متعدد دکانیں سیل

  

کھڈیاں خاص(نمائند ہ خصوصی)اسسٹنٹ کمشنر قصور کی کاروائی، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ایک پیٹرول پمپ سمیت متعدد دکانیں سیل،ہزاروں روپے جرمانے۔ تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زید نے عملہ کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایس او پیز پر عملدرآمد نہ کرنے اور ماسک نہ پہننے پرشیل پیٹرول پمپ، الممتاز الیکٹرونکس، سپیئر پارٹس کی دکان سمیت متعدد دکانیں سیل کر دی،جبکہ قصور ی بازار میں ماسک وغیرہ نہ پہننے پر عرفان وغیرہ سمیت 6افراد کو ہزاروں روپے جرمانے کیے۔اس موقعہ پر حلقہ پٹواریاں سے جمیل احمد و دیگر عملہ بھی ان کے ہمراہ تھا۔

مزید :

علاقائی -