تحقیق کے بغیر سنا مکی کا استعمال صحت کیلئے خطرناک، طبی ماہرین

  تحقیق کے بغیر سنا مکی کا استعمال صحت کیلئے خطرناک، طبی ماہرین

  

کراچی (این این آئی)کراچی میں لوگوں نے سنامکی کا استعمال حد سے زیادہ کر دیا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق کورونا وائرس کے علاج کیلئے سنا مکی کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سنا مکی کا استعمال کرنا کوئی اچھا خیال نہیں ہے، اس کا استعمال قبض کی صورت میں کیا جاتا ہے، سنامکی کے بہت زیادہ استعمال سے پیٹ کا شدید درد ہو سکتا ہے۔اس حوالے سے ایک ڈاکٹر نے اپنے ذاتی تجربے کے بارے میں بتایا ہے کہ میری والدہ بھی کورونا وائرس کا شکار ہو گئی ہیں اور میری ایک دوست بھی، میں نے خود بھی سنا مکی کا استعمال کیا تھا، جس کے بعد ہمیں پیٹ میں شدید درد ہوا تھا۔ہمارے ہاں لوگ تحقیق کے بغیر سنا مکی کا بہت زیادہ استعمال کر رہے ہیں،جو نقصان دہ ثابت ہو سکتا ہے۔ڈاکٹر بلقیس کہتی ہیں کہ کورونا وائرس کا علاج ثنا مکی جڑی بوٹی میں نہیں البتہ اسکے دیگر فوائد و نقصانات ضرور ہیں۔ڈاکٹر بلقیس نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معدہ ٹھیک رہے گا تو جسم کی تمام بیماریاں بھی ٹھیک رہیں گی۔انہوں نے کہا ثنا مکی کو مستقل طور پر اپنی عادت بنا لینا صحت کیلئے ٹھیک نہیں ورنہ آپ بغیر ثنا مکی استعمال کے بیت الخلا جانا دشوار ہو جاتا ہے۔ڈاکٹر بلقیس کا کہنا تھا کہ ثنا مکی کا غلط استعمال آپ کی صحت کو نقصان پہنچا سکتا ہے اور بچوں پر منفی اثرات ظاہر کر سکتی ہیں۔

سنا مکی

مزید :

صفحہ آخر -