قصور، وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی

قصور، وارداتوں میں لاکھوں کی لوٹ مار، مزاحمت پر شہری زخمی

  

قصور(بیورورپورٹ)ڈکیتی اور راہزنی اور چوری کی وارداتوں میں موٹر سائیکلیں نقدی اور موبائل فون چھین لیے مزا حمت کر نے پر ڈا کو ؤ ں کی فا ئر نگ سے ایک شخص ز خمی۔ تفصیلات کے مطابق پریم نگر کوٹ رادھا کیشن کے رہائشی عبدالغفار نے درخواست دی ہے کہ اس کا بیٹا مدثر موٹر سائیکل پر جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر روک کر موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین لی۔

تھانہ بی ڈویثرن کے علاقہ شیخ بھا گو روڈ پر موٹر سائیکل سوار زوہیب نظام پورہ کی جانب جا رہا تھا کہ ڈاکوؤں نے 50 ہزار کی نقدی اور موٹر سائیکل چھین لی اسی طرح الہ آباد کے علاقہ خوشی گجر کے رہائشی عمران نے بتایا وہ اپنے گھر پر موجود تھا کہ آنے والے نامعلوم چور 1 لاکھ کی نقدی لوٹ کر لے گئے خالد پٹرول پمپ پر کھڑا تھا کہ موٹر سائیکل پر آنے والے ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر موبائل فون اور 35 ہزار کی نقدی چھین لی اور مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کرکے خالد کو شدید زخمی کر ڈالا۔

مزید :

علاقائی -