اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 146ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

اقبال ٹاؤن ڈویژن سے 146ملزم گرفتار،ہفتہ وار رپورٹ

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر) ایس پی اقبال ٹاؤن ڈویژن کیپٹن(ر) محمد اجمل کی قیادت میں اقبال ٹاؤن ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث146ملزمان گرفتار کر لئے۔ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث05 گینگز کے12ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ مال بر آمد کیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے12پسٹلز اوردرجنوں گولیاں برآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے21ملزمان کو گرفتار کر کے اُن کے قبضہ سے04کلو500گرام سے زائد چرس اور167 لٹر شراب برآمد کی گئی۔قمار بازوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 36ملزمان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔ پتنگ بازی،ون ویلنگ،ہوائی فائرنگ،کرایہ داری و دیگر ایکٹ کی خلاف ورزی پر65ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

مزید :

علاقائی -