قاسم سلیمانی کے بارے معلومات فراہم کرنے والے کو پھانسی دیں گے، ایران

قاسم سلیمانی کے بارے معلومات فراہم کرنے والے کو پھانسی دیں گے، ایران

  

تہران (این این آئی)ایران کی عدالت نے کہا ہے کہ ایران کی پاسداران انقلاب کے مقتول کمانڈر قاسم سلیمانی کے بارے میں امریکی اور اسرائیلی انٹیلی جنس سروسز کو معلومات فراہم کرنے والے ایرانی شہری کو جلد پھانسی دی جائیگی۔نیوز کانفرنس میں عدلیہ کے ترجمان غلام حسین اسمٰعیلی کا کہنا تھا کہ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی(سی آئی اے) اور موساد کے لیے کام کرنے والے جاسوسوں میں سے ایک محمود موسوی مجید کو سزائے موت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس (محمود موسوی) نے ہمارے دشمن کو قاسم سلیمانی کے ٹھکانوں کے بارے میں بتایا تاہم حکام کی جانب سے یہ نہیں بتایا گیا کہ آیا محمود موسوی کا کیس ایران کی جانب سے گزشتہ موسم گرما میں کیے گئے اس اعلان سے منسلک ہیں جس میں کہا گیا تھا کہ اس نے سی آئی اے کے لیے کام کرنے والے 17 جاسوسوں کو گرفتار جبکہ ساتھ ہی یہ کہا گیا تھا کہ اس میں سے کچھ کو موت کی سزا دی گئی۔

یران

مزید :

صفحہ آخر -