پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وزیر قانون سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنیکا اعلان

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وزیر قانون سے مذاکرات کامیاب، احتجاج ختم کرنیکا ...

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، سی سی پی او آفس لاہور میں وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز کی میٹنگ ہوئی، جس میں چیئرمین انسپکشن ٹیم سی ایم پنجاب طاہر خورشید، سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے بھی شرکت کی۔وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت اور پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز میں مذاکرات کامیاب ہوگئے، وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن پارٹنرز کے تمام مطالبات کی منظوری کی یقینی دہانی کروائی، ملاقات میں اساتذہ کے ویری فائیڈ کلیم کی پیمنٹ، ایبسنٹی الاؤنس اور پروپوشنیٹ پیمنٹ کے معاملات کو زیر بحث لایا گیا، ملاقات کے دوران وزیر قانون راجہ بشارت نے کہا کہ سالانہ بجٹ میں موجودہ معاشی صورتحال کو دیکھتے ہوئے مناسب فنڈز بھی دئیے جائیں گے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن قانون میں سکولوں کی کینسلیشن اور ایس او پیز کے متعلق شکوں کی ترمیم کے حوالے سے وزیر قانون کی سرپرستی میں کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔کمیٹی جلد اپنی سفارشات مرتب کرکے رپورٹ پیش کرے گی۔ مذاکرات کامیاب ہونے پر پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے وفد نے سی سی پی او لاہور کو یقینی دہانی کروائی کہ وہ احتجاج ختم کرتے ہوئے روڈ کو شہریوں کیلئے کھول دیں گے۔

مذاکرات کامیاب

مزید :

صفحہ آخر -