ٹڈی دل کے خاتمے کی کارروائی میں ایک ہزار 119 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‘ این ڈی ایم اے

ٹڈی دل کے خاتمے کی کارروائی میں ایک ہزار 119 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں‘ این ڈی ایم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق ٹڈی دل کے خاتمے کی کارروائی میں ایک ہزار 119 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران 46 اضلاع میں 8 ہزار 700 ہیکٹر رقبے پر چھڑکا ؤکیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں 7600ہیکٹر اراضی، خیبرپختونخوا میں 600اور سندھ میں 500ہیکٹر اراضی پر ادویات کا چھڑکا کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران پنجاب کے کسی علاقے میں ٹڈی دل کے حملے کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ملک بھر میں اب تک 5لاکھ 38ہزار 100ہیکٹر اراضی پر انسداد ٹڈی دل سپرے کیا جا چکا ہے۔
این ڈی ایم

مزید :

صفحہ آخر -