ملاں پور، آئل ریفائزی میں جھلس کر جاں بحق پانچ افراد کی شناخت ہوگئی

    ملاں پور، آئل ریفائزی میں جھلس کر جاں بحق پانچ افراد کی شناخت ہوگئی

  

فیصل آباد(کرائم رپورٹر)ٹھیکروالہ کے علاقہ ملاں پورمیں آئل ریفائزی میں لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے پانچ افراد کی شناخت ہوگئی اور ہسپتال میں زیرعلاج مزید ایک شخص جان کی بازی ہار گیاجس کے بعد آئل ریفائزی میں لگنے والی آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد چھ ہوگئی اور مزید دو افراد کی حالت مخدوش بتائی گئی ہے جبکہ فیصل آباد انڈسٹریزڈیپارٹمنٹ نے ابتدائی رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق فلٹر یشن اور ریفائنگ پلانٹ کو پرو سینگ کے دوران آگ لگ گئی جس سے یکے بعد دیگر دھماکے ہوئے اور آگ کے شعلے اتنے بڑے اور تباہ کن تھے جس کی زد میں آکر پانچ ورکرآئل ریفائزی کے اندر ہی جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور آئل ریفائزی میں کوئی حفاظتی پروگرام اور فائر فائٹنگ کے انتظامات بھی موجود نہ تھے جبکہ آئل ریفائزی میں آگ سے جھلس کر جاں بحق ہونیوالوں کی شناخت چالیس سالہ فریاد،چالیس سالہ ارشد، چالیس سالہ نعیم، چالیس سالہ زاہد اور پندرہ سالہ ہزارہ خان کے نام سے ہوئی ہے اور ہسپتال میں شہادت علی علاج معالجہ کے دوران دم توڑ گیا اور مزیدافراد کی حالت تشویش ناک بتائی گئی ہے۔

شناخت

مزید :

صفحہ آخر -