بھارتی جارحیت کا ایسا جواب دینگے اسکی نسلیں یاد رکھیں گی،چودھری سرور

بھارتی جارحیت کا ایسا جواب دینگے اسکی نسلیں یاد رکھیں گی،چودھری سرور

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی تواس کو ایسا جواب دیں گے کہ اسکی آنیوالی نسلیں بھی یادر کھیں گی۔پاکستان کا دفاع مضبوط ترین ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے پاکستان پر حملے کی بھارتی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے۔امن کے قیام کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں بھی پاکستانی سیکیورٹی فورسز اور عوام نے دیں ہیں مگر ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ بھارت ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ نر یندر مودی کی پالیساں خود بھارت کیلئے بھی سب سے بڑا خطرہ بن چکیں ہیں اور اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کیلئے مودی اورا نکے حواری بھارتی قوم کو بے وقوف بنارہے ہیں۔ اْنہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ بھارت جانتا ہے کہ وہ جب بھی پاکستان کیخلاف کسی قسم کی حماقت کرے گا یہ بھارت کیلئے تباہ کن ہوگا کیونکہ پاکستان نے بھارت کو27فروری کو جیسا جواب دیا وہ یقینی طور پر بھارتی افواج اور انکے حکمرانوں کو آج بھی دیا ہوگاان کو ہر وقت اپنا یہ انجام یاد رکھنا چاہیے۔

چودھری سرور

مزید :

صفحہ آخر -