سعودی عرب، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر71مساجد سیل

سعودی عرب، کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر71مساجد سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی حکومت نے کرونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے حوالے سے وزارت صحت کے وضع کردہ طریقہ کار کی خلاف ورزی کرنے والی 71 مساجد کو سیل کردیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزیر برائے مذہبی امور ڈاکٹرعبد اللطیف آل الشیخ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ نمازیوں کی صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا نہ ہونے کے نتیجے میں 70سے زاہد مساجد سے وائرس پھیل ان مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔انہوں نے ٹویٹر پرپوسٹ کردہ ایک بیان میں کہا کہ کرونا پروٹوکول اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے عزم کی کمی کے نتیجے میں کچھ مساجد میں کرونا وائرس پھیلا جس کی وجہ سے مملکت کے مختلف علاقوں میں 71 مساجد کو بند کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب،مساج

مزید :

صفحہ آخر -