وفاق کی کورونا نہیں پیپلزپارٹی سے لڑنے میں دلچسپی ہے،ناصر حسین شاہ

وفاق کی کورونا نہیں پیپلزپارٹی سے لڑنے میں دلچسپی ہے،ناصر حسین شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی)وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاق کی کورونا نہیں پیپلزپارٹی سے لڑنے میں دلچسپی ہے، پی ٹی آئی اپنی غلطیوں سے توجہ ہٹانے کے لیے پی پی پی پر تنقید کرتی ہے، اپوزیشن کی کوئی ایک بات بتا دیں جو مثبت ہو۔ اس وقت پیٹرول دستیاب ہی نہیں ہے جس کی وجہ وفاق کی نااہلی ہے، جب عالمی مارکیٹ میں آئل کی قیمتیں کم تھیں اس وقت مارکیٹنگ کمپنیوں کوآئل درآمد کی اجازت نہیں دی گئی۔ وفاقی حکومت کی نااہلی ہے کہ نہ زیادہ تیل خود درآمد کیا نہ آئل کمپنی کو اجازت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کورونا سے بچنے کیلئے لاک ڈاؤن کا وقت گزر گیا، اب احتیاطی تدابیراختیار کرنی ہے، کووڈ 19 کی وبا کو معمولی نزلہ زکام قرار دیا گیا، اب وفاقی حکومت کو کورونا کی وبا کی شدت کا احساس ہوا ہے جو اچھی بات ہے۔ ناصر حسین شاہ نے جعلی ڈومیسائل سے متعلق بات کرتے ہو ئے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر کمیٹی بنادی ہے، جعلی ڈومیسائل کے حامل افراد کے خلاف کارروائیاں ہو رہی ہے، جعلی ڈومیسائل والوں کی نوکریاں ختم کر دی جائیں گی۔ جعلی ڈومیسائل کے معاملے پر تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو بھیج دی ہے، اس وقت تک 4 اضلاع میں 154 مشتبہ ڈومیسائل سامنے آئے ہیں، ان چاراضلاع میں لاڑکانہ، کشمور، گھوٹکی اور جامشورو شامل ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ اگر کسی کے پاس ثبوت ہیں تو وہ کمیٹی سے رابطہ کر سکتے ہیں، ابتدائی رپورٹ میں دو دو ڈومیسائل بھی سامنے آئے ہیں اور کچھ لوگوں کے پاس سندھ اور دیگر صوبوں کے بھی ڈومیسائل بھی ہیں۔ناصرحسین شاہ کا کے4 منصوبے سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ 2008 سے پہلے کے فور کا روٹ تبدیل ہوا، پیپلزپارٹی کے دور میں کے فور کا روٹ کبھی بھی تبدیل نہیں کیا گیا، کے فور منصوبے پر جتنے تحفظات ہیں ان کو دور کیا جا رہا ہے، ہم ڈی سیلنیشن کی طرف جا رہے ہیں، کے فور منصوبے کے پہلے مرحلے کو مکمل کرنے کی جلدی ہے، ہم چاہتے ہیں جلد از جلد کے فور منصوبہ مکمل ہوا۔
ناصر حسین شاہ

مزید :

صفحہ آخر -