کوکوروناکوکوروناکی صورتحال اب کنٹرول سے باہرنکل چکی، سعید غنی

        کوکوروناکوکوروناکی صورتحال اب کنٹرول سے باہرنکل چکی، سعید غنی

  

کراچی (این این آئی) وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کوروناکی صورتحال اب کنٹرول سے نکل گئی ہے، کورونا سے متعلق ہمیں صورتحال صحیح نظرنہیں آرہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کاش وزیراعظم جوباتیں آج کہہ رہے ہیں وہ 2ماہ پہلے کہتے تھے تو اچھا ہوتا، کورونا اورپٹرول ایشو ہے، مگرنان ایشو سنتھیارچی پربات کی جاتی ہے۔ سنتھیارچی کے ذریعے ملک کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ امریکی خاتون سیاسی جماعت پرسنگین الزامات لگارہی ہے، خاتون کونہ روکا گیا تویہ کسی ادارے کے خلاف بھی بات کرے گی۔سعید غنی نے کہا کہ امریکہ کے ریکارڈمیں سنتھیارچی نامی کوئی خاتون نہیں ہے۔ سنتھیارچی کیخلاف تحقیقات ہونی چاہئیں،۔سٹیل کے معاملے پر صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ جوپاکستان سٹیل کے پیچھے لگے ہوئے ہیں ان کی نظراس زمین پرہے مگر سندھ حکومت پاکستان سٹیل کی زمین کسی کوہڑپ کرنے نہیں دیگی، وفاقی حکومت پاکستان سٹیل سے متعلق فیصلہ نہیں کرسکتی کیونکہ پاکستان سٹیل سے متعلق سی سی آئی فیصلہ کرنے کااختیاررکھتی ہے۔

سعید غنی

مزید :

صفحہ آخر -