وزیراعلیٰ پنجاب کا لودھراں میں پولیس کے زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پر انکوائری کا حکم

وزیراعلیٰ پنجاب کا لودھراں میں پولیس کے زیر حراست نوجوان کی ہلاکت پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لودھراں میں پولیس کی حراست میں نوجوان کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لودھراں سے رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے واقعہ کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ نوجوان کے جاں بحق ہونے کے حوالے سے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرکے2روز میں رپورٹ پیش کرنے کیساتھ ساتھ ذمہ دار اہلکاروں کا تعین کرکے کارروائی عمل میں لائی جائے۔
وزیراعلیٰ/حکم

مزید :

صفحہ آخر -