کورونا کی صورتحال میں سفید پوش لوگوں کی مدد ہماری ذمہ دار ی: رضا بشیر تارڑ

  کورونا کی صورتحال میں سفید پوش لوگوں کی مدد ہماری ذمہ دار ی: رضا بشیر تارڑ

  

اوٹاو ا (آئی این پی)کنیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر رضابشیر تارڑ نے کہا ہے کہ کرونا وائر کی اس صورتھال میں ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ ہم ا سفید پوش لوگوں کی مدد کریں،ہمیں نہ صرف پاکستانی رہائشیوں بلکہ عام کینیڈین ضرورت مندوں کی بھی مدد کرنی ہے،پاکستانی - کینیڈین آزمائش کی گھڑی میں ضرورت مندوں تک اپنے روایتی انسان دوست جذبے کے ساتھ پہنچیں گے، اب تک ہم پی آئی اے کی چار خصوصی پروازوں کے ذریعے پھنسے 698 پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج چکے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کنیڈا میں پاکستانی ہائی کمیشنر رضابشیر تارڑ سے کینیڈا پاکستان چیمبر آف ٹریڈ (سی پی اے سی ٹی) کے رہنماؤں اور عہدیداروں نے ملاقات کی، جس میں کینیڈا میں عالمی وبائی مرض COVID-19 سے متاثرہ پاکستانیوں کی مدد کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ہائی کمشنر نے شرکا کو حکومت پاکستان کی COVID-19 وبائی مرض سے نمٹنے اور پاکستانی عوام پر اس کے اثرات کو کم کرنے سے متعلق کوششوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے اپیل کے جواب میں، کینیڈا کی حکومت عالمی ادارہ صحت کو 000 850کنیڈین ڈالرکی مدد کرنے، COVID-19 سے لڑنے میں مدد کر رہی ہے ہائی کمشنر نے کہا کہ یہ ایک چیلنج کرنے والا ماحول ہے اور یہ ہماری اخلاقی اور مذہبی ذمہ داری ہے کہ ہم سفید پوش لوگوں کی مدد کریں۔ انہوں نے کہا ہمیں نہ صرف پاکستانی رہائشیوں بلکہ عام کینیڈین ضرورت مندوں کی بھی مدد کرنی ہے۔ ہائی کمشنر نے جو وزیر اعظم کے کورونا ریلیف فنڈ 2020 میں تعاون کرنے کی کوششیں کر نے والی کمیونٹی تنظیموں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ‘آپ کے تعاون سے اس وبائی امراض سے متاثرہ پاکستانیوں کے دکھو کا مادوا کیا جائے گا انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستانی کینیڈین آزمائش کی گھڑی میں ضرورت مندوں تک اپنے روایتی انسان دوست جذبے کے ساتھ اس موقع پر پہنچیں گے

کنیڈا میں پاکستانی ہائی کمشنر

مزید :

صفحہ آخر -