گورنر پنجاب کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا،ترجمان کی وضاحت
لاہور(آن لائن)گورنر ہاؤس کے ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے اور وہ قرنطینہ میں نہیں ہیں جبکہ ان کے ڈرائیور کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں میں صداقت نہیں ہے۔منگل کے روز گورنر ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کورونا ٹیسٹ منفی ہے اور وہ قرنطینہ میں نہیں ہیں جبکہ ان کے ڈرائیور کا ٹیسٹ بھی منفی آیا ہے۔کورونا سے بچاؤ کے لئے گورنر ہاؤس میں تمام اقدامات کئے گئے ہیں۔عوام سوشل میڈیا پر جاری منفی پروپیگنڈے پر کان نہ دھریں۔
گورنر پنجاب