زینب الرٹ ایپ، گمشدہ یا اغوا بچوں کے والدین کی مدد کے لیے ایپ متعارف

  زینب الرٹ ایپ، گمشدہ یا اغوا بچوں کے والدین کی مدد کے لیے ایپ متعارف

  

کراچی(آئی این پی) سندھ پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے گمشدہ یا اغوا ہونے والے بچوں کے والدین کی مدد کے لیے ایپ متعارف کرادی۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ پولیس، چائلڈ پروٹیکشن بیورو، سی پی ایل سی نے مشترکہ طور پر بنائی جانے والی زینب الرٹ نامی ایپ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرادی۔اس ایپ کو قصور کی ننھی زینب کے نام سے منسوب کیا گیا تاکہ دیگر اغوا یا گمشدہ ہونے والے بچوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔اینڈرائیڈ ورژن استعمال کرنے والے صارفین گوگل پلے اسٹور سے اس ایپ کو ڈان لوڈ کر کے گھر بیٹھے ہی گمشدگی یا اغوا کی رپورٹ درج کراسکتے ہیں۔ایپ پر انگریزی، اردو، سندھی سمیت دیگر مقامی زبانوں میں معلومات فراہم کی گئی ہیں تاکہ شکایت کنندہ کو کسی بھی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ایپ متعارف

مزید :

صفحہ آخر -