آرمینیا میں کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف معطل

آرمینیا میں کورونا وائرس پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف معطل

  

یریوان(این این آئی)آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا کے تناظر میں عائد پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے پر ملک کے آرمی چیف، پولیس چیف اور نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ کو معطل کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس پر اپنے ایک مراسلے میں آرمینیا کے وزیراعظم نیکول پشی نیان نے کورونا وبا سے نمٹنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کی خلاف ورزی پر آرمی چیف آرٹیک ڈیوٹیان، پولیس چیف آرمن سارگ سیئن اور نیشنل سیکیورٹی کے سربراہ ایڈورڈ مارٹیرو سیئن کی معطلی کا اعلان کیا۔وزیراعظم نیکول پشی نیان نے اپنے بیان میں آرمی چیف کی معطلی کی واضح وجہ نہیں بتائی تاہم معطلی کے بعد ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے ملک کی اہم اور ذمہ دار شخصیات کی جانب سے کورونا وائرس ایمرجنسی کے تحت عائد پابندیوں کی خلاف ورزی پر شدید تنقید کی۔

آرمی چیف معطل

مزید :

صفحہ آخر -