کورونا سے بچاؤ کا طبی حفاظتی سامان برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی

کورونا سے بچاؤ کا طبی حفاظتی سامان برآمد کرنے کی اجازت دیدی گئی

  

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی حکومت نے کورونا سے بچاؤ کا طبی حفاظتی سامان برآمد کرنے کی اجازت دیدی،وزارت تجارت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ہینڈ سینیٹائزر،فیس شیلڈ،دستانے اور گاؤنز برآمد کرنے کی اجازت ہوگی،وزارت تجارت نے24مارچ کو ان اشیاء کی برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔منگل کے روز وزارت تجارت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے کورونا کے لئے طبی حفاظتی آلات برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ہینڈ سینیٹائزر،فیس شیلڈ،دستانے اور گاؤنز برآمد کرنے کی اجازت ہوگی۔طبی سامان ٹھکانے لگانے کے بیگز بھی بیرون ملک بھیجے جاسکیں گے۔تاہم این95 ماسک،سرجیکل ماسک اور حفاظتی سوٹ برآمد کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔وزارت تجارت نے24مارچ کو کورونا کے حوالے سے ذاتی حفاظت کے سامان کی ملکی ضروریات پوری کرنے کے لئے برآمد پر پابندی عائد کی تھی۔

برآمد اجازت

مزید :

صفحہ آخر -