پاکستان ترکی کے تعاون سے جدید بحری جنگی جہاز تیار کر ے گا

      پاکستان ترکی کے تعاون سے جدید بحری جنگی جہاز تیار کر ے گا

  

کراچی(این این آئی) پاکستان میں ترکی کے تعاون سے پاک بحریہ کے لیے جدید بحری جنگی جہازوں میلجم کلاس کارویٹس کی تیاری کا سنگ بنیاد کراچی نیول میں رکھ دیا گیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس (کے ایس ای ڈبلیو) میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیوی اور ترکی کی سرکاری دفاعی کمپنی اے ایس ایف اے ٹی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔سنگ بنیاد کی تقریب میں کے ایس ای ڈبلیو کے منیجنگ ڈائریکٹ ڈائریکٹر ریئر ایڈمر اطہر سلیم مہمان خصوصی تھے۔۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل منیجر شپ بلڈنگ کموڈور محمد جہانزیب احسن نے مقامی سطح پر جنگی جہاز کی تعمیر اور دیگر دفاعی شعبوں میں تعاون کے لیے ترکی اور پاکستان کے مابین گہری دوستی کی تاکید کی۔اکتوبر 2019 میں ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے پاک بحریہ کے چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کے ہمراہ استنبول میں ایک تقریب کے دوران پہلی ملیجم کلاس کارویٹس کی پہلی دھاتی پلیٹ کاٹ کر سنگ بنیاد رکھی۔واضح رہے کہ ترکی دنیا کے ان 10 ممالک میں سے ایک ہے جو جنگی جہاز کی تیاری میں مقامی وسائل بروئے کار لاتا ہے۔

بحری جہاز

مزید :

صفحہ آخر -