مودی ہٹلر،مسلمانوں کا ہسپتالوں میں علاج نہیں ہو رہا،یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل

  مودی ہٹلر،مسلمانوں کا ہسپتالوں میں علاج نہیں ہو رہا،یونائیٹڈ پریس ...

  

فلوریڈا(آئی این پی)یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل (یو پی آئی)نے بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو ہٹلر سے تشبیہ دے دی، بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی، انہیں سڑکوں پر مارا گیا، انہیں اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی،مقبوضہ کشمیر کا آئینی درجہ تبدیل کرنا مسلمانوں کے خلاف محاصرے کا آغاز تھا۔بین ان الاقوامی میڈیا کے مطابق یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل کے ایک مضمون میں کرنل ریٹائرڈ ویس مارٹین نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا وبا کی آڑ میں مسلمانوں کے خلاف مہم تیز کردی گئی، انہیں سڑکوں پر مارا گیا اور انہیں اسپتالوں میں علاج کی سہولت بھی نہیں دی جا رہی۔ویس مارٹین کے مطابق مودی اوربی جے پی نیا لزام لگایا کہ مسلمان کورونا وبا پھیلا رہے ہیں جس کے باعث مسلمانوں کے لیے دہرا لاک ڈاؤن کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج اورپولیس مسلمانوں کو احتجاج بھی نہیں کرنے دے رہی اور اس صورتحال میں دنیا چند الفاظ اداکرنیکے سواکچھ نہیں کررہی۔مسلمانوں پر مودی کے مظالم پر ویس مارٹین کا کہنا تھا کہ اگست 2019میں مقبوضہ کشمیرکا آئینی درجہ تبدیل کرکے یونین علاقہ بنایاگیا جو محاصرے کا نکتہ آغاز تھا۔مضمون میں مزید کہا گیا ہیکہ چیک و سلواکیہ پرہٹلر کے قبضے سے پہلیجرمنوں نے وہاں افراتفری پھیلائی تھی تاہم جیسا جرمنوں نے کیا وہی بھارتی اہلکار مقبوضہ کشمیر میں کررہے ہیں یہی نہیں اس کے بعد دسمبر 2019میں مودی نے بھارت میں مسلم آبادی سے شہریت کاحق بھی چھین لیا۔

یونائیٹڈ پریس انٹرنیشنل

مزید :

صفحہ آخر -