SICPA کی فیکٹری میں سولر انرجی سسٹم کی تنصیب مکمل
کراچی (پ ر) SICPA نے کراچی میں اپنی فیکٹری میں سولر انرجی سسٹم کی تنصیب مکمل کرلی۔ سولر انرجی سسٹم کی سالانہ پیداوار 245 MWH ہے اور یہ سسٹم 25 سال کیلئے کارآمد ہے۔ اس سولر انرجی سسٹم کی تنصیب سے روزانہ کی پیداوار تقریباً 671 MWH ہوگی جس سے SICPA پاکستان کی گرین انرجی سے بجلی کی 25 فیصد طلب پوری ہوگی۔ اس سے کمپنی کے کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ 148 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم ہوگا۔ منصوبے کا افتتاح، ہارون رشید، منیجنگ ڈائریکٹر، پاکستان سیکورٹی پرینٹنگ کارپوریشن (پی ایس پی سی(اور آصف اکرام، منیجنگ ڈائریکٹر SICPA نے کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف اکرم نے کہا”سولر پاور جیسی پائیدار اور قابل تجدید توانائی تک رسائی سے نہ صرف ہمارے انرجی سیکورٹی اور وسائل کی دستیابی کی بہتری سے ہمارے ادارے کو بہت زیادہ فائدہ ہوگا بلکہ دنیا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور دیگر گیسوں کے اخراج میں بڑی حد کمی واقع ہوگی۔