پاک بحریہ کیلئے بننے والے ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب

پاک بحریہ کیلئے بننے والے ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کٹنگ تقریب

  

کراچی (سٹاف رپورٹر)پاک بحریہ کے لیے مقامی طور پر تعمیر کیے جانے والے ملجم کلاس جہاز کی اسٹیل کٹنگ کی تقریب منعقد کی گئی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اسٹیل کٹنگ کی تقریب کراچی شپ یارڈ میں منعقد کی گئی، جس میں مینیجنگ ڈائریکٹر شپ یارڈ ریئر ایڈمرل اطہر سلیم تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ترکی کے تعاون سے تعمیر کیا جانے والا یہ جہازجدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوگا اور اس کی تعمیر فروری 2024 تک مکمل کی جائے گی۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے تعاون سے تعمیر کیے جانے والیچار ملجم کلاس جہازوں میں سے دو کراچی شپ یارڈ میں تعمیر کیے جائیں گے۔پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ جہازوں کی مقامی سطح پر تیاری سے ملکی جہاز سازی کی صنعت کو فروغ حاصل ہو گا اور جہازوں کی تعمیر کا یہ منصوبہ پاکستان اور ترکی کے مابین مضبوط دفاعی تعلقات کا عکاس ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -