وزیراعظم قوم کو مایوسی میں دھکیل رہے ہیں‘ محمد فائق شاہ

وزیراعظم قوم کو مایوسی میں دھکیل رہے ہیں‘ محمد فائق شاہ

  

پشاور(سٹی رپورٹر) چیئرمین امن ترقی پارٹی محمد فائق شاہ نے وزیراعظم کے بیان اور خطاب کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم قوم کو مایوسی میں دھکیل رہے ہیں روز مشکلات‘ معاشی زوال اور کورونا نہ ختم ہونے کی باتیں سنا کر پریشان حال عوام کو مزید تکلیف دی جا رہی ہے معاشی مشکلات پر قابو پانا حکومت کا کام ہے عوام کو ریلیف اور روزگار چاہئے صرف حفاظتی تدابیر اور شعور کے لئے عوام کے ساتھ مل کر انتظامات کئے جائیں، محمد فائق شاہ نے کہا کہ کھربوں روپے خسارے کا بجٹ سر پر کھڑا ہے حکمران نہ پہلے اس پر کام کرتے تھے اور نہ اب کر رہے ہیں صرف وعدوں پر قومیں ترقی نہیں کرتیں، سب سیاستدانوں کی اخلاقیات روز بروز گرتی جا رہی ہیں جس سے عوام اور ایوانوں میں بہت بڑا فاصلہ پیدا ہو چکا ہے، قانون، اخلاق اور معاشرتی روایات سے بے بہرہ یہ سیاسی لاٹ کورونا کے شدید بحران میں بھی نصحیت نہیں پکڑتی! انہوں نے کہا کہ اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس صرف ذاتی سیاست کے میدان بنا دیئے گئے کوئی قانون سازی یا قابلِ عمل پالیسی نظر نہیں آتی۔سب جماعتوں نے عوام کو دھوکا دینا معمول بنا لیا ہے۔ آخر کب تک مفاداتی سیاست زندہ رہ سکتی ہے؟ محمد فائق شاہ نے کہا کہ مہنگائی، صحت کے بحران اور تعلیمی نقصان پر کسی کی کوئی توجہ نہیں ہے جبکہ بجٹ میں آئی ایم ایف کی مزید مزدور کش پالیسیوں کو شامل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ملازمین کی تنخواہوں میں کمی اور کٹ لگانے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ سرمایہ کاری، صنعتوں کے قیام پر منصوبہ بندی نہ ہونے کے برابر ہے۔ ان حالات میں امن ترقی پارٹی ھر حکومت کا محاسبہ کرے گی اگر وزیراعظم کی ٹیم کچھ نہیں کر سکتی تو ہم پالیسی دینے کے لئے تیار ہیں اور بیشتر تجاویز پہلے ہی بھیج چکے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -