آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہیں‘ پی ایس ایف ایگریکلچر یونیورسٹی
پشاور(سٹی رپورٹر)پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور نے آن لائن کلاسز کو مسترد کرتے ہوئے حکومت سے تعلیمی اداروں کو کھولنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پیپلز سٹوڈنٹس فیڈریشن ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے صدر کامران یوسف روغانی، سیکریٹری جنرل ملک وقار نے اپنے ایک اخباری بیان جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ زیادہ تر طلباء قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے ہیں جہاں پر انٹرنیٹ سمیت لیپ ٹاپ کی کوئی سہولیات موجود نہیں حتی کہ موبائل نیٹ ورک بھی موجود نہیں جس کی وجہ سے طلباء میں تشویش پائی جاتی ہے انہوں نے وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ سٹوڈنٹس کے مسائل پر غور کرکے آن لائن کلاسز کو ختم کیا جائے ساتھ ہی ساتھ بیروزگاری اور وبائی صورتحال سے پیدا ہونے والے حالات کے باعث سمسٹر فیس مکمل طور پر معاف کیا جائے یا اس میں رعایت دی جائے بصورت دیگر سٹوڈنٹس فیڈریشنز احتجاج کا سلسلہ شروع کردیگی جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ حکام پر عائد ہوگی۔