رستم، پولیس نے 5 اشتہاری گرفتار کرلئے

رستم، پولیس نے 5 اشتہاری گرفتار کرلئے

  

رستم(نمائندہ پاکستان) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کاروائی، تھانہ جبر پولیس نے قتل کے مقدمات میں مطلوب پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مردان سجاد خان کے خصوصی احکامات کے پیش نظر تھانہ جبر پولیس نے ایس ایچ او بخت زادہ خان کی قیادت میں کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب پانچ ملزمان بہار علی، رشید، طلاء محمد ساکنان اخون بابا ڈاگئی، محمد اللہ سکنہ کودینکہ اور مصور علی سکنہ جمال گڑھی کو گرفتار کرکے انکے قبضہ سے ایک عدد پستول معہ کارتوس برآمد ہو کر ملزمان کو پابند سلاسل کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -