دکانوں سے قیمتی بیٹریاں اور سپیئر پارٹس چوری کرنے میں ملو ث ملزم گرفتار

دکانوں سے قیمتی بیٹریاں اور سپیئر پارٹس چوری کرنے میں ملو ث ملزم گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے دکانوں سے قیمتی بیٹریاں اور سپیئر پارٹس چوری کرنے میں ملو ث ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب سے ہے جس نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے، ملزم کے قبضہ سے مسروقہ 7عدد بیٹریاں برآمد کرلی گئی ہیں جس سے دوران تفتیش مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔تفصیلات کے مطابق مدعی محمد نواز ولد رمضان سکنہ مفتی آباد شیخ آباد واقع دوکان گنج آڈہ نے تھانہ پھندو پولیس کو رپورٹ کی تھی کہ اس کے دکان سے نامعلوم ملزم نے قیمتی بیڑیاں چوری کر لئے ہیں جس کی رپورٹ پر نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی۔ایس پی سٹی محمد شعیب نے چوری کی واردات کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی گلبہار سجا دحسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ پھندو دیار خان پر مشتمل ٹیم تشکیل دے کر واردات میں ملوث ملزم کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کر نے کا ٹاسک حوالہ کیا جنہوں نے جرائم پیشہ اور متعدد مشتبہ افراد کو شامل تفتیش کرتے ہوئے ان کے بیانات قلمبند کرنے سمیت مختلف افراد کا ڈیٹا بھی حاصل کیا جس کے دوران اصل ملزم کا سراغ لگا کر گزشتہ روز امتیاز حسین ولد نظیر سکنہ راولپنڈی کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم نے ابتدائی تفتیش کے دوران چوری کے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جس کے قبضہ سے مال مسروقہ 7عدد قیمتی بیڑیاں بھی برآمد کر لی گئی ہیں جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔