جنر ل باجوہ کی اشرف غنی سے ملاقات، افغان عمل سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ خیال 

جنر ل باجوہ کی اشرف غنی سے ملاقات، افغان عمل سمیت اہم امور پر تفصیلی تبادلہ ...

  

کابل/اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک،آن لائن) پاک فوج کے  جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کے دورے کے دوران صدر اشرف غنی سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اوربارڈرمینجمنٹ سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل پر بھی گفتگو کی گئی۔افغان خبر رساں ادارے ’طلوع نیوز‘ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ ایک روزہ دورے پرافغانستان پہنچے، پاک فوج کے سپہ سالار کے دورے کے دوران ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ہمراہ تھے جبکہ افغانستان کیلئے حال ہی میں تعینات ہونے والے پاکستانی نمائندہ خصوصی محمد صادق بھی ساتھ موجود تھے۔

جنرل باجوہ/ملاقات

مزید :

صفحہ اول -