تاجروں کا لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر آئندہ اتوار کو قومی جرگہ بلانے کا اعلان

تاجروں کا لاکھوں کی ڈکیتی کرنے والے ملزمان کی عدم گرفتاری پر آئندہ اتوار کو ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (نمائندہ پاکستان)بنوں کی تاجر برادری نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر بنوں پولیس سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کے دن دوبارہ گرینڈ قومی جرگہ بلانے کا اعلان کردیا اُنہوں نے الزام لگایا ہے کہ بنوں پولیس امن واما ن کے قیام میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے کوہاٹ چونگی کے قریب پرسوں ہونے والی ڈکیتی کے سلسلے میں جرگہ منعقد ہوا جرگے سے آٹا ڈیلر گھی ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر ناصر خان,چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز ملک شاہ وزیرخان,آل شاپ کیپر ایسو سی ایشن کے ضلعی صدر پیر منظور علی شاہ عرف گل پیر,آل بیکرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر یوسف خان,آٹا ڈیلر گھی ایسوسی ایشن کے ضلعی جنرل سیکرٹری حکمت داؤڑ,چیمبر اینڈکامرس کے ضلعی جنرل سیکرٹری غلام قیباز خان,حاجی فضل ریاض خان,آل ہوٹل ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر حاجی احسان ودیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پرسوں دن دیہاڑے کوہاٹ چونگی سے آٹا اور گھی کے ڈیلر حنیف زرگر سے نامعلوم نقاب پوشوں نے اسلحہ کی نوک پر دکان سے 32لاکھ روپے سے زائد لے اُڑے جس پر آٹا اور گھی کے ڈیلروں نے غصہ کا اظہار کیا اور متعلقہ تھانے میں مقدمہ درج کرکے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری کیلئے دو دن کی ڈیڈلائن دی مگر دو دن گزرنے کے باوجود ملزمان کی گرفتاری نہ ہوسکی منگل کے دن جرگہ منعقد کیا اور آٹا اور گھی کے ڈیلروں نے ملزمان کی عدم گرفتاری پر پولیس سے ناراضگی کا اظہارکرتے ہوئے اتوار کے دن دوبارہ بڑا قومی جرگہ بلانے کا اعلان کردیا اُنہوں نے کہاکہ پرسوں ہونے والی ڈکیتی کے سلسلے میں آئی جی خیبر پختونخوا ڈاکٹرثناء اللہ سے ملاقات کریں گے اور بنوں پولیس کی ناکامی سامنے بیان کریں گے اُنہوں نے کہاکہ صرف یہ پہلی دفعہ نہیں ہے کہ یہ ڈکیتی کا واقعہ رونما ہوا ہے اس سے قبل بھی کئی دفعہ ایسے واقعات رونما ہوئے ہیں اُنہوں نے الزام لگایا کہ بنوں پولیس امن وامان کے قیام میں مکمل طور پر ناکام نظر ہوچکی ہے آج تک اتنے واقعات رونما ہوئے مگر ایک ملزم بھی گرفتار نہیں ہوا ہے اوراُنہوں نے بنوں پولیس پر شدیدتنقید کرتے ہوئے کہاکہ کھربوں روپے کی تنخواہیں وصول کررہی ہے مگر بنوں میں امن قائم نہیں کرسکتی ہے اُنہوں نے جرگے کے اختتام پر پولیس سے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اتوار کے دن دوبارہ بڑا قومی جرگہ بلانے کا اعلان کردیا۔