صوابی، قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی، 1اشتہاری 5سہولت کار

صوابی، قانون شکن عناصر کیخلاف کارروائی، 1اشتہاری 5سہولت کار

  

صوابی(بیورورپورٹ)چھوٹالاہور پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشن کر کے پانچ سہولت کار ایک مجرم اشتہاری،دو منشیات فروش سمیت 25مشتبہ افراد گرفتارکر کے چار عدد پستول،5254گرام چرس برآمد کر لی۔جرائم کی سد باب کے لیے سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز کا سلسلہ جاری رہیگا۔ جبکہ 35عدد بلا نمبر موٹرسائیکل کو تحویل میں لیکر کاغذات پیش ہونے پر چھوڑے گئے15عدد مختلف گاڑیوں سے کالے شیشے اُتارے گئے۔ ڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ڈی پی او صوابی کی وضع کردہ ہدایات پر ضلعی پولیس کا قانون شکن عناصر کے خلاف سرچ اینڈ سٹرائیک اپریشنز جاری ہیں،اس سلسلے میں منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث عناصر و دیگر معاشرتی جراِئم پیشہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہیں آج سرکل چھوٹالاہور میں زیر نگرانی ڈی ایس پی تاج محمد خان اور ایس ایچ او لاہور سب انسپکٹر شفیق احمد،بیٹ آفسران اے ایس آئی انتخاب عالم،اے ایس آئی عامر خان بمع بھاری نفری پولیس جسمیں ایلیٹ فورس،آر آر ایف سکواڈ،ڈی ایس بی سکواڈ،سی ٹی ڈی سکواڈ لیڈی کنسٹبلز نے حصہ لیکر لاہور کے ملحقہ حساس و بانڈہ جات علاقوں میں جرائم پیشہ عناصر کے ٹھکانوں پر چھاپہ زنی کی گئی،دوران چھاپہ زنی جرائم پیشہ عناصر کو ہر قسم امداد مہیاء کرنے اور پناہ دینے پر 5افراد کو دھرلیے جبکہ ایک مجرم اشتہاری اسفندیار ساکن لاہور جرم کو گرفتار کیا گیا،اسی طرح منشیات فروشی کے دھندے میں ملوث ارشد علی ساکن ھنڈ کو گرفتار کرکے قبضہ سے 3000گرام چرس برآمد کیا اور منشیات فروش خیر اللہ ساکن مانکی نے اپنی گاہگوں کو چرس فروخت کرنے کے موقع پر گرفتار کرکے 2254گرام چرس برآمد کیے،اسی طرح 35عدد بغیر کاغذات موٹرسائیکل کو تحویل میں لیکر کاغذات مکمل کرنے پر چھوڑے گئے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -