رستم‘ اے اے سی کا مختلف پٹرول پمپس کیخلاف کارروائی 30 گرفتار
رستم(تحصیل رپورٹر) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر تحصیل رستم گل نواز آفریدی نے عوامی شکایات پر تحصیل بھر میں پٹرول کی مصنوعی بحران کے خاتمے اور مختلف پٹرول پمپس و ڈیلرز کی بلیک میں فروخت کے خلاف کارروائیاں تیز کردی، دو پٹرول پمپس سیل جبکہ تیس سے زائد ڈیلرز کو حوالات میں ڈال دیا، عوامی حلقوں نے انتظامیہ کی بروقت کاروائی پر اطمینان کا اظہار کیا، تحصیل رستم میں گزشتہ ایک ہفتہ سے پٹرول کی بلیک اور دگنی قیمت پر فروخت کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مردان عابد وزیر کے خصوصی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نواز آفریدی نے تحصیل بھر میں کاروائیوں کے دوران دو پٹرول کو سیل کردیا جن پر رات کی تاریکی میں دوگنی قیمت پر پٹرول فروخت کرنے کی شکایات تھیں، اس کے ساتھ رستم مین بازار اور مضافاتی علاقوں میں چھوٹے دکانداروں کو بھی بلیک میں پٹرول فروخت کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے رستم پولیس اسٹیشن میں پابند سلاسل کردیا، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر گل نوز آفریدی نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ آئندہ کوئی بھی پٹرول پمپ مالک رات کی تاریکی میں سیل نہیں کرے گا اور اگر کسی بھی پٹرول پمپ یا ڈیلر کے خلاف سرکاری نرخ سے زائد نرخ پر پٹرول فروخت کرنے کی شکایت موصول ہوئی تو وہ سیدھا جیل جائے گا