جمعیت کے مولانا عطاء الحق درویش کا لکی کا دورہ‘ امیر شہزاد کی وفات پر تعزیت

جمعیت کے مولانا عطاء الحق درویش کا لکی کا دورہ‘ امیر شہزاد کی وفات پر تعزیت

  

سرائے نورنگ (نمائندہ پاکستان)جمعیت علماء اسلام خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش گزشتہ روز ایک روزہ دورے پرضلع لکی مروت آئے۔جہاں پرانہوں نے نورنگ میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لکی مروت کے ضلعی ناظم مالیات مولانامحمدابراہیم ادہمی کیوالدریٹائرڈصوبیدارمیرشہزاد کے انتقال پرجب کہ جے یوآئی تحصیل نورنگ کے پریس سیکرٹری محمد اشرف احمدزئی کے بھائی مولانا منیب کے انتقال پر الگ الگ تعزیت کی اس موقع پرصوبائی ناظم دفترمولانااحمدعلی درویش،جے یو آئی کے صوبائی شوری کے رکن مفتی ضیاء اللہ اورجے یو آئی تحصیل نورنگ کے امیرمولانااعزازاللہ سمیت دیگرموجودتھے صوبائی جنرل سیکرٹری مولاناعطا ء الحق درویش نے دونوں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب اورپسماندگان کوصبروجمیل عطا کرنے کی دعاکی اورکہاکہ جے یو آئی غمزدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -