ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

ڈبلیو ایس ایس پی بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس

  

پشاور (سٹاف رپورٹر) واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز پشاور (ڈبلیو ایس ایس پی) بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس چیئرمین حاجی محمد جاوید کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی بلدیات کامران بنگش نے خصوصی شرکت کی، بورڈ کے ارکان ڈاکٹر محمد اقبال خلیل، طاہر عظیم، ڈاکٹر سید شا ہ ناصر، چیف ایگزیکٹو آفیسر سید ظفر علی شاہ،ڈپٹی سیکرٹری محکمہ بلدیات یاسر قیوم، ڈپٹی سیکرٹری انرجی اینڈ پاور ڈیپارٹمنٹ افتخار، ڈائریکٹر جنرل (ٹیکنیکل) محکمہ بلدیات امجد جاوید کے علاوہ دیگر حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی کامران بنگش نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے شہری خدمات کی فراہمی میں ڈبلیو ایس ایس پی کے کردار کو دوسری ڈبلیو ایس ایس سیزاور ٹی ایم ایز کے لئے رول ماڈل قرار دیا اور کہا کہ حکومت ڈبلیو ایس ایس پی کی ضروریات پوری کررہی ہے، صاف ستھرا شہر اور لوگوں کو بروقت خدمات کی فراہمی کے لئے ڈبلیو ایس ایس پی کا عزم خوش آئند ہے پشاور کی عظمت رفتہ کی بحالی میں ڈبلیو ایس ایس پی اہم کردار ادا کرے گی ڈبلیو ایس ایس پی کی اچھی پریکٹسز صوبے کی دوسری کمپنیوں میں بھی نافذ کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کو بروقت شہری خدمات کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے ڈبلیو ایس ایس سیز کے قیام سے خدمات کی فراہمی بہتر ہوئی ہے۔انہوں نے کورونا وائرس کی روک تھام اور متاثرہ مریضوں کو خدمات میں بھی ڈبلیو ایس ایس پی کے کردار کو سراہا۔اجلاس میں ہیڈ آفس کے لئے حیات آباد فیز 5 میں عمارت خریدنے، نیا زون ای قائم کرنے، ترمیمی آرگینوگرام اور پروموشن پالیسی کی منظوری دی گئی، ترقی کے لئے ملازمین کی کارکردگی کا جائزہ چیف ایگزیکٹو آفیسر کی سفارشات کی روشنی ایچ آر کمیٹی لے گی۔یاد رہے کہ ڈبلیو ایس ایس پی کا دائرہ کار کو یکم جولائی سے 10 مزید یونین کونسلوں تک توسیع دی جائے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -