پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 5 افراد گرفتار

پشاور پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن‘ 5 افراد گرفتار

  

پشاور(کرائم رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق پشاور شہر سے ہے جن کے قبضے سے مجموعی طور پر ڈیڑھ کلو گرام آئس اور ڈیڑھ کلو گرام سے زائد ہیروئن برآمد کر لی گئی ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مزید 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، گزشتہ روز ڈی ایس پی سبرب احتراز خان کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ آغا میر جانی شاہ عمران الدین نے پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران منشیات فروش واحد گل ولد راحت گل کاکشال، عادل ولد خلیل سکنہ مرشد آباد، تاج محمد ولد حاجی محمد سکنہ دیر کالونی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر 1500 گرام آئس جبکہ عدنان عرف کوٹے ولد امیر خان، ابراہیم ولد نعیم ساکنان دیر کالونی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 1500 گرام ہیروئن برآمد کی ہے، تمام گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا ہے جن کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -