کورونا وائرس کیخلاف ہنگو چشمہ جات کو دفعہ 144کے تحت مکمل طور پر سیل کردیاگیا
ہنگو(بیورو رپورٹ)کورونا وائرس کے خلاف ہنگو چشمہ جات کو دفعہ 144کے تحت مکمل طور پر سیل کردیاگیا نو ماسک نو سروس بغیر ماسک کے ہسپتال انے والوں کا علاج نہیں کیاجائیگا ایس او پیز کے خلاف ورزی کرنے والوں دوکاندارو ں اور عام لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی ڈپٹی کمشنرہنگو منصور ارشد خٹک کی اے ڈی سی عرفان اللہ محسود،اے سی اویس کیانی،اے اے سی نعمان وزیر کے ہمراہ تحصیل ہسپتال ہنگو اور ہنگو بازار و چشمہ جات کا دورہ عوام میں شعور اجارگر کرنے کیلئے مفت ماسک تقسیم کئے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ہنگو منصور ارشد خٹک نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عرفان اللہ محسود و دیگر افسران کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو کا دورہ وہاں پر حالات کا جائزہ لیا اورکہاکہ نو ماسک نوسروس کے تحت ماسک نہ پہننے والوں کا علاج نہیں کیاجائیگا انہوں نے ہسپتال کے مختلف وارڈوں کا معائنہ کیا سرکاری ادویا ت کا جائزہ لیا اور ہسپتال میں ناقص صفائی پر شدید غصے کا ظہار کرتے ہوئے کہاکہ پہلے ہم احتیاطی تدابیر خود اپنائے گے اور ایس او پیز پر خود عمل کریں گے بعد میں دوسروں کے خلاف کاروائی کریں گے انہوں نے ہسپتال عملہ کو متنبہ کیاکہ ہسپتال کے صفائی کا خاص خیال نہیں رکھا گیا اور ایس او پیز پر عمل نہیں کیاگیا تو میں ہسپتال سے کاروائی شروع کرونگا ڈپٹی کمشنر ہنگو نے ہنگو مین بازار سنگھیڑہ بازار پٹ بازار اور دیگر مختلف بازارو ں کا دورہ کیا ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر کا جائزہ لیا جبکہ عوام میں کورونا وائرس کے خلاف شعور اجاگر کرنے کیلئے مفت ماسک تقسیم کئے انہوں نے ہنگو کے علاقہ چشمہ جات کا دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے کہاکہ دفعہ 144کے تحت ہنگو کے تمام قدرتی چشموں کو سیل کردئے جائیں گے جوکہ اج سے سیل ہونگے کسی کو بھی چشمہ جات میں نہانے کی اجازت نہیں ہوگی ہجوم اور رش سے کورونا وائرس کا تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے انہوں نے کہاکہ بازاروں میں ایس اوپیز پر عمل نہ کرنے والے دوکانداروں اور عام لوگوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائیگی کورونا وائرس ایک عالمی وباء ہے احتیاطی تدابیر سے ہی ہم کورونا سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔