وفاق کا 3ہزار ارب خسارے کا بجٹ تیار، آئی ایم ایف کی امداد مشروط 

وفاق کا 3ہزار ارب خسارے کا بجٹ تیار، آئی ایم ایف کی امداد مشروط 

  

اسلام آباد(آن لائن) حکومت نے 7 ہزار 570 ارب روپے کے وفاقی بجٹ کا مسودہ تیار کر لیا جس میں خسارہ 3 ہزار ارب روپے کے لگ بھگ ہے، میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں ہفتے وفاقی کابینہ میں پیش کیاجائے گا جس کی منظوری کے بعد 12جون کو پارلیمنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں و پنشن میں 20 فیصد تک اضافے کا امکان ہے۔ زراعت، توانائی کے منصوبوں کیلئے درآمدی مشینری پر کسٹمز، ایکسائز ڈیوٹیز میں 3 فیصد تک کمی متوقع ہے۔سٹاک مارکیٹ کے ٹیکسوں میں بھی سہولت دی جائے گی۔ ٹیکس وصولیوں کا ہدف ساڑھے 4 ہزار ارب اور ترقیاتی بجٹ 530 ارب تک مختص ہونے کا امکان ہے۔ تعمیراتی صنعت کو خصوصی مراعات جبکہ ترقیاتی منصوبوں کیلئے سرکاری،نجی شراکت داری کے تحت 200 ارب سے زیادہ مختص کرنے کی تجویزہے۔بنیادی اشیائے خورونوش پر ٹیکس میں کمی، کورونا سے نمٹنے اور کاروبار کی سہولت کیلئے ہزار ارب مختص، اسلام آباد میں پرتعیش گھروں اور جائیدادوں پر لاکھ سے 2لاکھ روپے تک لگژری ٹیکس امکان ہے۔دوسری جانب آئی ایم ایف نے 6 ارب ڈالر کے ایکسٹنڈڈ فنڈ فسیلیٹی پروگرام کو آئندہ وفاقی بجٹ میں چھوٹے اقتصادی ڈھانچے کی مجوزہ اصلاحات سے مشروط کردیا۔ رپورٹ کے مطابق منجمند قسطیں جاری کرنے کیلئے ڈیوٹی و ٹیکسوں میں غیر ضروری چھوٹ و رعایتیں ختم کرنے پر زوردیاجارہا ہے،رواں ہفتے ویڈیوکانفرنس میں بجٹ سازی سے متعلق اہم اقدامات زیر غور آئیں گے۔

بجٹ

مزید :

صفحہ اول -