مہمند‘ نحقی ٹنل کے مقام پر موبائل انٹرنیٹ سہولت کیلئے احتجاج جاری

مہمند‘ نحقی ٹنل کے مقام پر موبائل انٹرنیٹ سہولت کیلئے احتجاج جاری

  

مہمند(نمائندہ پاکستان)مہمند، نحقی ٹنل کے مقام پرمہمند طلباء کا موبائل انٹرنیٹ فراہمی کے لئے دوسرے روزبھی اختجاجی مظاہرہ۔تفصیلات کے مطابق قبائیلی ضلع مہمند تحصیل حلیمزئی نحقی ٹنل کے سامنے پشاور باجوڑ شاہراہ مہمند طلبأ نے قبائلی اضلاع کو موبائل انٹرنیٹ سہولیات فراہمی کے لئے دوسرے روز بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔اور مین سڑک کو ہر قسم ٹریفک کے لئے بندکررکھا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت قبائلی طلباء کے ساتھ ظلم بند کریں۔کیونکہ تمام ملک میں آن لائن کلاسز کا سلسلہ جاری ہے مگر قبائلی طلبأ ان سہولیات سے محروم ہیں۔ان کا کہنا تھا متعلقہ انتظامیہ اور ادارے ہمارے مطالبات پر فوری عمل کرکے ہمارے طلباء کا قیمتی وقت ضائع ہونے سے بچائیں۔بصورت دیگر ہم احتجاجی سلسلہ جاری رکھیں گے.انہوں نے کہاکہ پیر کے روز مخصوص ٹولے نے غلنئی میں اختجاجی مظاہرے کو سیاسی اور یونین کا رنگ دینے کے کوشش کی۔حالانکہ ہمارا تعلق کسی سیاسی پارٹی یا کسی بھی یونین سے نہیں ہم مہمند کے متحدہ طلباء ہیں اور ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے۔کہ قبائلی طلباء کو انٹرنیٹ سروس مہیا کیا جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -