پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد یومیہ 5 ہزار سے تجاوز کر گئی
لاہور (آن لائن) کورونا وائرس پاکستان میں تشویشناک صورتحال اختیار کرگیا ہے۔عید الفطر کے بعد سے پانچ ہزار سے زائد افراد ہر روز کورونا وائرس میں مبتلا ہو رہے ہیں۔ریکارڈ مریضوں کے ساتھ جانی نقصان میں فی الحال پنجاب کا پہلا نمبر ہے جہاں اب تک 773 افراد اس وائرس کی زد میں آکر جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ سندھ میں کورونا کی وبا تیزی سے اپنے پنجے گاڑ رہی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کئے گئے ٹیسٹوں میں سے 25 فیصد کا نتیجہ مثبت آیا ہے، کراچی میں ہر چوتھے شخص کا کوروناوائرس ٹیسٹ مثبت آ رہا ہے۔ پاکستان میں میں لاک ڈاؤن کے دوران روزانہ ایک ہزار کیس رپورٹ ہوتے تھے جبکہ اس کیس سے اموات 30 سے 35 ریکارڈ کی جا رہی تھیں۔ عید الفطر کے بعد پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسوں کی تعداد روزانہ 5ہزار تک پہنچ چکی ہے۔ کراچی میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ 34 فیصد، لاہور میں 19 فیصد ہے۔ نئے کیسز رپورٹ ہونے والوں میں پاکستان دنیا کے دسویں نمبر پر آ گیا ہے۔پاکستان کورونا وائرس کے حوالے سے عالمی ادارہ صحت کی ایس او پیز پر پورا نہیں اتر رہا، مریض کو ڈھونڈنے اور اسے آئیسولیٹ کرنے کا نظام کمزور ہے۔ پاکستانی عوام ہاتھوں کی صفائی، ماسک اور سماجی فاصلے کے اقدامات کو ماننے سے قاصر ہے۔
کورونا شرح