بجٹ میں بجلی منصوبوں کیلئے 177ارب کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ

بجٹ میں بجلی منصوبوں کیلئے 177ارب کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ

  

اسلام آباد(آن لائن) آئندہ مالی سال کے وفاقی بجٹ میں حکومت نے دیامربھاشا سمیت ڈیموں اور پن بجلی کے منصوبوں کیلئے 177ارب روپے سے زائد کے فنڈز مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت آبی وسائل کے دستاویز کے مطابق مجموعی طور پر ڈیموں اور پن بجلی کے منصوبوں کیلئے 177.51 ارب روپے مختص کئے جائینگے۔ قومی خزانے سے 164ارب روپے اور بیرونی ذرائع سے 13ارب 50کروڑ روپے حاصل کئے جائینگے۔ دریائے سندھ پر داسو پن بجلی گھر منصوبے کی تعمیر کیلئے 80ارب مختص کرنے کی تجویز ہے یہ اب تک اس منصوبے کیلئے مختص سب سے زیادہ فنڈز ہیں اس منصوبے کے پہلے مرحلے کیلئے عالمی بینک نے 2017ء میں قرض کی منظوری دی تھی تاہم اراضی کے حصول میں مشکلات کے باعث منصوبہ التواء کا شکار تھا اب اس پر کام تیز کرنے کا فیصلہ کیاگیا ہے دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے 21ارب روپے مختص ہوئے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کیلئے 14.7ارب، منگلا ڈیم کی اپ گریڈیشن کیلئے 5ارب، تربیلا ڈیم کے دو توسیع منصوبوں کیلئے 8.90ارب روپے، مہمند ملٹی پرپل ڈیم کیلئے 7ارب اور کچھی کینال کیلئے 2ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجلی منصوبے

مزید :

پشاورصفحہ آخر -