مریضوں کی بڑی تعداد نے کورونا کو شکست دیدی، مرتضی وہاب

مریضوں کی بڑی تعداد نے کورونا کو شکست دیدی، مرتضی وہاب

  

کراچی (این این آئی)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ سے اچھی خبر ہے کہ بڑی تعداد میں مریضوں نے کورونا وائرس کو شکست دیدی ہے۔صوبے بھر میں کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق ٹوئٹر پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سندھ میں 750 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔مرتضی وہاب نے کہا کہ اعدادوشمار کے مطابق سندھ میں کورونا سے صحت یاب ہونے والوں کی شرح سب سے زیادہ ہے۔ مجموعی طور پر سندھ میں 19 ہزار 800 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ جو لوگ خود کو آئسولیٹ کررہے ہیں اور زیادہ آرام کررہے ہیں وہ تیزی سے صحت یاب ہورہے ہیں۔سندھ کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے انہوں نے ایک مرتبہ پھر کہا کہ خدارا ماسک کا لازمی استعمال کریں،بزرگ اور بچے خاص طور پر احتیاط کریں اور غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

مرتضی وہاب

مزید :

پشاورصفحہ آخر -