تیمرگرہ‘ سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے داخلہ پر پابندی

تیمرگرہ‘ سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر بغیر ماسک کے داخلہ پر پابندی

  

تیمرگرہ (بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر دیرلویر نے سرکاری دفاتر اور عوامی مقامات پر بغیر ماسک داخلے پر پابندی عاید کردی،سوشل میڈیا پر جاری کردہ ویڈیو بیان میں ڈپٹی کمشنر سعادت حسن نے واضح کیا کہ دیرلویر میں سات سوسے زاید کورونا کے مریضوں میں وائرس ذیادہ تر مقامی سطح پر منتقل ہوچکا ہے،مریضوں کی ذیادہ تعداد خطرے کی علامت ہے جس پر کنٹرول صر ف احتیاطی تدابیرسے ممکن ہے،ڈی سی سعادت حسن نے کہا کہ تمام سرکاری دفاتر کے باہر ”ماسک نہیں،خدمات نہیں،،کے بینرز آوایز ں کر دئیے گئے ہیں جہا ں بغیر ماسک کے داخلے پر پابندی ہوگی علاوہ ازیں،سوشل، پرنٹ اور الیکٹرا نک میڈیا پر ماسک اہمیت بارے اگاہی مہم جاری ہے،انہوں نے واضح کیا کہ پبلک مقامات پر بغیر ماسک جانے والوں کے خلاف قانونی کاراوائی عمل میں لا ئی جا ئیگی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -