ہنگو‘ فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرنیوالے 3 اشتہاری گرفتار

ہنگو‘ فلائنگ کوچ پر فائرنگ کرنیوالے 3 اشتہاری گرفتار

  

ہنگو(بیورو رپورٹ) ہنگودوابہ پولیس کی کامیاب کاروائئ,زرگری میں فلائینگ کوچ پرخونیں حملیمیں ملوث دواشتہاریوں سمیت تین اشتہاری ملزمان کو گرفتارکرلیاہے,گرفتاراشتہاریوں کو تھانہ دوآبہ کے ایس ایچ اومجاہدحسین خان کی قیادت میں پولیس نیبدوران گشت گرفتار کرلیا۔ڈی پی او شاہداحمدخان۔تفصیلات کے مطابق تھانہ دوآبہ کے علاقہ زرگری میں مسافر کوچ پرخونیں حملے میں ملوث دومجرم اشتہاریوں سمیت تین اشتہاری ملزمان کوگرفتار کر لیاگیاہے۔ڈی پی او نے بتایا کہ دوآبہ پولیس نے ایس ایچ او مجاہد حسین کی قیادت میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے زرگری فلائینگ کوچ پرخونیں حملے میں ملوث دومجرم اشتہاری ملزمان امجدخان،محمداسخاق خان پسران حمیداللہ خان ساکنان زرگری کو گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ملزمان نوماہ قبل زرگری میں فلائینگ کوچ پرخونیں حملے کی وردات میں ملوث تھے،جس میں چھہ افرادجاں بحق اورمتعددافرادزخمی ہوگئے تھے اورملزمان کیخلاف مقدمہ علت 475مورخہ 28/09/2019،ذیل دفعات 302/324/427/148/149/512کیتحت مقدمہ درج کرلیاگیاتھا۔دوابہ پولیس نے انٹیلی جنس بیسڈاطلاعات پرکاروائی کرتے ہوئے دونوں اشتہاریوں کو بدوران گشت علاقہ زرگری میں گرفتار کرلیاہے۔جبکہ دوسری کاروائی میں دوابہ پولیس نے ایس ایچ اوکی قیادت میں کاروائی کرتے ہوئیعلاقہ طورہ وڑی میں گشت کیدوران 4غگ ایکٹ میں مطلوب اشتہاری خیال عباد ولددین باز سکنہ طورہ وڑی کوبھی حراست میں لیلیاہے۔گرفتاراشتہاریوں کوتھانہ دوابہ منتقل کردیاگیاہے۔ڈی پی اونے واضح کیا کہ ہنگوپولیس عوام کی جان ومال کیتحفظ کویقینی بنانے کیساتھ ساتھ جرائم پیشہ اورسماج دشمن عناصرکی سرکوبی کے لئے ہمہ وقت الرٹ اورچوکس ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -