پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، فضل حکیم خان

پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں، فضل حکیم خان

  

پشاور (سٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف ملاکنڈ ڈویژن کے صدر و چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی سے پی ٹی آئی ملاکنڈ ڈویڑن کے سینئر نائب صدر سدید الرحمٰن نے ملاقات کی ملاقات میں کورونا وائرس کی روک تھام،ترقیاتی منصوبوں اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ضروری فیصلے کئے گئے اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا کہ حکومت عوام کی تکالیف کے ازالے کیلئے ہر ممکن کوشش کررہی ہے ملاکنڈ ڈویژن کے عوام کو مشکل گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑے گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے تمام ورکرز عوام کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں عوام کی خدمت ہمارا منشور ہے انہوں نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے نوجوان عوام کی خدمت کیلئے وزیراعظم عمران خان کے رضا کار ہیں اور ہمارا اثاثہ ہیں ٹائیگر فورس کے نو جوان خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں اس میں شامل نوجوان بڑھ چڑھ کر عوامی خدمت کی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کا ہر کارکن پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز ہمارے خاندان کا حصہ ہے اور انہیں عزت و احترام سے دیکھنا ہم سب کا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالف کو بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں جبکہ اپنی خواہشات کو عوام،ورکرز، پارٹی اور قیادت پر قربان کردیتے ہیں اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی اور سدید خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے حکومت کی واضح کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد یقینی بنائیں اور ضلعی انتظامیہ سے مکمل تعاون کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -