مشکل حالات کے باوجود خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام جاری‘ سومی فلک نیاز

مشکل حالات کے باوجود خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام جاری‘ سومی فلک نیاز

  

پبی (نما ئندہ پاکستان) ممبر صوبائی اسمبلی سومی فلک نیاز نے کہا ہے کہ شدید سخت وقت میں بھی خیبر پختونخوا کے طول و عرض میں ترقیاتی کام جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی قیادت میں صوبے کے معاملات خوش اسلوبی سے چل رہے ہیں۔صحت، تعلیم سمیت تمام شعبوں میں کورونا کے ہوتے ہوئے بھی کام شروع کردیا گیا ہے۔ عوام کو کورونا وبا کے ساتھ ساتھ جینے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔ کورونا کے خلاف حفاظتی اقدامات کورونا وائرس کے پھیلاو کو روک سکتے ہیں۔صوبائی حکومت صحت کے شعبے میں شبانہ روز کام کر رہی ہیں جس کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آرہے ہیں۔ کورونا وبا کو ابھی مذید پھیلنا ہے اس سے بچاؤ صرف اور صرف اختیاط ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحصیل پبی کے علاقے کندی ناصر میں دس ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے نکاسی آب کے نالے کے تعمیراتی کام کے افتتاح کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر انہوں نے انہوں نے افتتاحی تختے کی نقاب کشائی کرکے کام کا افتتاح کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس نالے کی تعمیر اس علاقے کے عوام کا ایک دیرینہ مسئلہ تھا۔ جس کی تعمیر سے اس علاقے سے گندگی کا خاتمہ ہو جائیگا اور گندہ پانی راستوں میں جمع نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کندی ناصر کے لئے ایک گرلز سکول اور جنازہ گاہ کے لئے بھی کوششیں کی جارہی ہیں مگر اراضی کی دستیابی کا مسئلہ ہے جیسے ہی اراضی کا مسئلہ حل ہو جائیگا اسی ہفتے سکول اور جنازہ گاہ کی منظوری بھی ہو جائیگی۔ا نہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام ریلیف فراہم کررہا ہے مگر مخالفین مختلف حیلوں سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ کر رہے ہیں۔ عوام کو آٹے، پٹرول اور دیگر اشیاء بازاروں سے غائب کروا کر مسائل پیدا کر رہے ہیں۔ پٹرول کا مسئلہ جلد حل ہو جائیگا۔ آٹیکی وافر مقدار میں فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ محمود خان نے وزیر اعظم سے درخواست کرکے بین الصوبائی نقل و حمل پر پابندی ختم کردی ہے۔آئندہ کچھ دنوں میں یہ مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل ہو جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -