کورونا ٹیسٹوں میں اضافے کیلئے جاپان کا پاکستان کی معلوونت کرنے کا اعلان

کورونا ٹیسٹوں میں اضافے کیلئے جاپان کا پاکستان کی معلوونت کرنے کا اعلان

  

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان میں تعینات جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے کہا ہے کہ کورونا ٹیسٹنگ میں اضافے کیلئے ممکنہ معاونت کرنا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق جاپانی سفیر کونینوری مٹسوڈا نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل سے ملاقات کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان بیک وقت کورونا اور ٹڈی دل کے مسائل کا شکار ہے۔جاپانی سفیر نے پاکستان میں کرونا کے بڑھتے کیسز پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ کرونا ٹیسٹنگ میں اضافے کے لیے ممکنہ معاونت کرنا چاہتے ہیں۔دوسری جانب چیئرمین این ڈی ایم اے نے کہا کہ ٹڈی دل،کرونا کے ساتھ مون سون میں سیلاب متوقع ہے،مشکل وقت میں تعاون پر جاپانی حکومت کے شکرگزار ہیں۔چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ ٹڈی دل کیتدارک کے لیے جدیدمشینری حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

کورونا ٹیسٹ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -